عسیر میلے میں بدعنوانی کی تردید
ریاض ...عسیر میں فروغِ سیاحت کونسل نے واضح کیا ہے کہ ”ابہا ہمیں جوڑتا ہے“ کے زیر عنوان ہونے والے میلے میں کسی طرح کی بدعنوانی نہیں ہوئی۔ ہمارے سارے انتظامات قانون کے عین مطابق ہیں۔ عسیر کے گورنر اور نائب کو تمام حالات کا بخوبی علم ہے۔ انتظامی اور مالیاتی تدابیر قانون کے عین مطابق کی گئی ہیں۔ کونسل نے مذکورہ وضاحتی بیان سبق ویب سائٹ کی جاری کردہ اس رپورٹ کے جواب میں دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عسیر کے سیاحتی ادارے میں گھپلے بازی ریکارڈ پر آئی ہے۔ 3گاڑیاں اور 10لاکھ ریال انعام رشوت کے طور پر دیئے گئے ہیں۔