ٹویٹر پر حجاب پابندی وائرل
ریاض .... سوشل میڈیا پر سعودی شہریوں نے حجاب کے خلاف آواز بلند کردی۔ ٹویٹر پر نوجوانوں میں گرما گرم معرکہ شروع ہوگیا۔سوشل میڈیا پر یہ افواہ جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ہوئی ہے کہ وزار ت داخلہ نے گاڑی چلاتے وقت سعودی خواتین کو نقاب لینے پر پابندی عائد کردی ہے۔اس تناظر میں سعودی نوجوانوں نے ”سعودی حجاب کیخلاف“ کے زیر عنوان ”ٹرینڈ“جاری کردیا۔ بہت سارے نوجوانوں نے اس کی مخالفت کی اور دیگر نے حجاب سے دستبردار نہ ہونے کا عزم ظاہر کیا۔کئی نوجوانوں نے حجاب پرپابندی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا جبکہ دیگر نے کہا کہ کاش یہ پابندی اٹھ جائے ۔