قطیف سے سیکیورٹی کو مطلوبین گرفتار




قطیف .... سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے واضح کیا ہے کہ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے قطیف کمشنری کے قصبے تاروت سے سیکیورٹی کو مطلوب محمد سعید سلمان العبدالعال اور مصطفی السبیتی کو جمعہ کے دن گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے وقت دونوں فائرنگ کے تبادلہ کے دوران زخمی ہو گئے تھے انہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔