منی لانڈرنگ کے جرم پر سزا میں تخفیف
ریاض.... سعودی پبلک پراسیکیوشن نے واضح کیا ہے کہ اگر منی لانڈرنگ کے جرم کاارتکاب کرنے والا شخص اقبال جرم کرتے ہوئے واقعہ کی اطلاع دےدے اور منی لانڈرنگ میں افراد کی گرفتاری اور سرمایہ کی ضبطی میں تعاون کریگا تو بحکم قانون اس کی سزا میںتخفیف کر دی جائیگی۔ انسداد منی لانڈرنگ کے قانون کی دفعہ 39میں اس کی وضاحت موجود ہے