جدہ کورنیش پر 19 خلاف ورزیاں
جدہ.... جدہ میونسپلٹی کی خصوصی ٹیم نے بتایا ہے کہ جدہ واٹر فرنٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں نے 19 خلاف ورزیاں ریکارڈ کرلیں۔ میونسپلٹی نے جدہ کورنیش کے نئے منصوبے کے افتتاح کے بعد توڑ پھوڑ کے واقعات ریکارڈ پر آنے کے بعد فیلڈ کنٹرولر بھی تعینات کردیئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کافی ہنگامہ چل رہا ہے۔ توڑ پھوڑ پر مقامی شہری انتہائی غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں۔