پاکستانی سعودی فورس نے شہاب 2 مشقوں کا اہم دور مکمل کرلیا
ریاض.... پاکستانی سعودی سیکیورٹی فورس نے پیر کو شہاب 2 مشقوں کا اہم دور مکمل کرلیا۔ دہشت گردی کے انسداد کے ماہر دستے دھماکہ خیز اشیاءکو غیر موثر بنانے ، چھاتہ بردار، بکتر بند اور دیگر امدادی یونٹ کے جوان شریک ہوئے۔ انہوں نے دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے مختلف اسکیموں کی مشقیں کیں۔ فریقین نے ایک ٹیم کے جذبے سے دہشت گردوں سے نمٹنے والے آپریشن کرکے اچھا تجربہ حاصل کیا۔ شہاب 2 کی مشقوں کا سلسلہ اس ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گا۔