23جعلی وکیل گرفتار



دمام .... سعودی وزارت انصاف نے 23 بہروپیوں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ وہ خود کو وکیل ظاہر کرکے مقامی شہریوں اور تارکین وطن کو بے وقوف بنا رہے تھے۔ وزارت انصاف نے عکاظ اخبار کو بتایا کہ قانون وکالت کی دفعہ 37کے بموجب انہیں ایک برس تک قیدیا 30ہزار ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔بیک وقت دونوں سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں۔