ریاض میں 325غیر قانونی تارکین گرفتار




ریاض..... ریاض پولیس نے متعد د کمشنریوں میں چھاپے مارکر اقامہ و محنت قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 325غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔ ان میں درانداز اور گداگر بھی شامل ہیں۔ پکڑے جانے والوں کو متعلقہ اداروں کی تحویل میں دیدیا گیا۔ مطلوبہ ہدف کے حصول تک چھاپہ مہم جاری رکھی جائیگی۔