سعودی لڑکیاں موبائل مارکیٹ میں داخل
مکہ مکرمہ ....سعودی لڑکیوں نے موبائل مارکیٹ میں قدم رکھ کر مواصلاتی شعبے پر نوجوانوں کی اجارہ داری ختم کردی۔ سعودی لڑکیاں موبائل کی اصلاح و مرمت اور خرید و فروخت کے تربیتی کورس کرکے موبائل مارکیٹ میں قدم رکھنے لگیں۔ اسماءالقرشی نے بتایا کہ اس نے موبائل کی اصلاح و مرمت اور فروخت کا ایک شو روم قائم کیا ہے۔ وہ سعودی لڑکیوں کو تربیتی کورس کرا رہی ہیں۔ غیر ملکی کارکنان کے نکلنے کے بعد اس مارکیٹ میں سعودیوں کیلئے غیر معمولی امکانات روشن ہوئے ہیں۔180ارب ریال سے زیادہ سالانہ آمدنی کا ذریعہ ہے۔