گرم ملبوسات کی طلب بڑھ گئی
مکہ مکرمہ ..... سردی کی لہر نے گرم ملبوسات کی طلب میں اضافہ کردیا۔ گزشتہ 2 روز کے دوران سعودی عرب کے مختلف علاقوں خصوصاً شمالی، وسطی ریجنوں اور مکہ مکرمہ تک میں سردی کی لہر محسوس کی گئی۔ مکہ مکرمہ میں گرم ملبوسات کےلئے بچے اپنے والدین کے ہمراہ دکانوں پر پہنچنے لگے۔دکانداروں کا کہناہے کہ 120، 150اور 400ریال تک میں بچوں، بڑوں کے گرم ملبوسات مہیا ہیں۔