خواتین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی شرائط؟



ریاض۔۔۔۔محکمہ ٹریفک نے خواتین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کی شرائط کے بارے میں ہونیوالی قیاس آرائیوں کی بابت فیصلہ کن بیان دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ خواتین اور مردوں دونوں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کی شرائط ایک ہیں۔ محکمہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی نے بتایا کہ جس طرح مرد نجی اور پبلک ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے مجاز ہیں ویسے ہی خواتین بھی دونوں طرح کے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتی ہیں۔ البسامی نے توجہ دلائی کہ محکمہ ٹریفک خواتین کو جنرل ڈرائیونگ لائسنس ایسی صورت میں جاری کریگا جبکہ خواتین کو مذکورہ ملازمتیں ملنے کے مواقع حاصل ہونگے۔ ٹریفک حادثات کی باعث بننے والی خلاف ورزیوں کی سزائیں سخت کی جائیں گی۔