خواتین کو جج مقرر کرنے کا مطالبہ
ریاض۔۔۔۔رکن شوریٰ ڈاکٹر فیصل آل فاضل نے جج خواتین کی تقرری اور تمام ملازمتوں کے سلسلے میں مردو زن کے درمیان مساوات کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ سعودی وژن 2030کی اہداف میں ملک و قوم کی ترقی میں خواتین کو اپنے کردار کی ادائیگی میں موقع فراہم کرنا ہے۔ آل فاضل نے روتانہ خلیجیہ چینل کے معروف پروگرام سیدتی کے میز بان سے رابطہ کرکے کہا کہ خواتین کو جج بنائے اور نہ بنائے جانے پر علماء میں اختلاف ہے۔ ائمہ کا اختلاف امت کیلئے رحمت کا باعث ہوتا ہے۔ اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔ سعودی خواتین زندگی کے بہت سارے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔خواتین کو تجارتی تنازعات اور عائلی امور کی عدالتوں میں جج مقرر کیا جاسکتا ہے۔