خاتون ڈرائیور پر 900ریال تک جرمانہ
ریاض۔۔۔۔محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد البسامی نے خبردار کیا ہے کہ جو خاتون10شوال 1439ھ سے قبل گاڑی چلاتے ہوئے پائی جائیگی، اس پر 500سے 900ریال جرمانہ ہوگا یا اس کی گاڑی بمع جرمانہ قبضے میں لے لی جائیگی۔ انہوں نے الوطن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی چلانے والی جس خاتون کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوگا اس پر کم از کم 500سے 900ریال جرمانہ لگایا جائیگایااس کی گاڑی جرمانے سمیت ضبط کرلی جائیگی۔