واٹس ایپ کیوں بند ہوگیا تھا؟



ریاض۔۔۔۔جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب واٹس ایپ کی سہولت اچانک بند ہوجانے پر مملکت بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم چند منٹ بعد ہی سروس بحال ہوجانے پر خوشی کی لہر بھی دوڑ گئی۔ اچانک خرابی کے باعث سعودی عرب ہی نہیں متعدد ملکوں میں بھی واٹس ایپ کی سروس معطل ہوگئی تھی۔سروس معطل ہونے کے اسباب کی بابت مختلف خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں۔ ابھی تک حقیقت معلوم نہیں ہوسکی ۔