مملکت میں زنانہ حراست گھر
ریاض۔۔۔۔سعودی عرب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر حراست میں لی جانیوالی خواتین کیلئے زنانہ حوالات قائم کی جائیں گی۔ وزارت محنت و سماجی فروغ نے اس مسئلے کو طے کرنے کیلئے وزارت داخلہ کے ساتھ رابطے شروع کردیئے۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد اباالخیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زنانہ حراستی مراکز قائم کرنے کیلئے رابطے ہورہے ہیں ۔ضرورت پڑنے پر استعمال ہونگے۔ خواتین کو 2018ء کے وسط میں گاڑیاں چلانے کی اجازت پر عملدرآمد شروع ہوجائیگا۔کئی سعودی جامعات خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے اسکول اپنے یہاں قائم کرنے کا سمجھوتہ محکمہ ٹریفک سے کرچکی ہیں۔