بدعنوانوں کو چھوڑنا کیسا؟



ریاض ۔۔۔۔معروف سعودی وکیل عثمان العتیبی نے بدعنوانی کے مقدمات کے ملزمان کو قومی دولت واپس لیکر چھوڑنے کے قانونی جواز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل کو مفاد عامہ کے تحت اس کا صواب دیدی اختیار حاصل ہے۔ العتیبی نے بتایا کہ شریعت کا مقصد انصاف کا حصول ہے۔ انصاف بسااوقات لوٹی ہوئی دولت ملزم کے قبضے سے سرکاری خزانے میں واپس کرنے کی صورت میں بھی حاصل ہوجاتا ہے۔ العتیبی نے بتایا کہ جہاں تک سزا کا تعلق ہے تو بعض لوگوں کی گرفتاری بذات خود سزا جیسی ہے کیونکہ اس سے دل و دماغ پر گہرا اثر پڑتا ہے اور اس طرح شریعت کا مقصد حاصل ہوجاتا ہے۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ کے ایک فتوے سے اس کی تائید بھی ہوتی ہے۔