الجبیل میں ہندوستانی ماہی گیر حادثے کا شکار



ریاض۔۔۔۔ایک ہندوستانی ماہی گیر الجبیل کے ساحل کے قریب حادثے کا شکار ہوکر لاپتہ ہوگیا۔ اس کی کشتی دوسری کشتی سے ٹکرا گئی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 24سالہ ہندوستانی ماہی گیر لو یولا ایک برس سے سعودی عرب میں ماہی گیری کررہا تھا۔ وہ اپنے 5ساتھیوں کے ہمراہ الجبیل کے سمندر میں مچھلیاں پکڑرہا تھا کہ اچانک اس کی کشتی دوسری کشتی سے ٹکرا گئی۔ کشتی پر سوار تمام ماہی گیر سمندر میں کود گئے، ان میں سے 4کو بچالیا گیا جبکہ 5واں ابھی تک لاپتہ ہے۔ ہندوستانی دفتر خارجہ کے عہدیدار نے لاپتہ ماہی گیر کے اہلخانہ کو اطلاع دیتے ہوئے اطمینان دلایا کہ سعودی عرب کے متعلقہ حکام لویولاکو کو تلاش کرنے میں میں لگے ہوئے ہیں۔