ڈرائیونگ لائسنس کیلئے خواتین نے کیا کیا؟
جدہ... باخبر ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ سعودی خواتین نے متحدہ عرب امارات، بحرین اور اردن سے 11.627ملین ریال خرچ کرکے 7550ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلئے۔ فی لائسنس 1540ریال خرچ ہوئے۔ انہوں نے 22گھنٹے ڈرائیونگ کی ٹریننگ حاصل کرکے لائسنس لئے۔