معذور افراد کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی



ریاض.... محکمہ ٹریفک نے معذور افراد کیلئے مختص پارکنگ میں اپنی گاڑیا ں کھڑی کرنے والوں کیخلاف مہم چلا رکھی ہے۔ ٹریفک اہلکار معذور افراد کیلئے مختص پارکنگ کی جگہ پر اپنی گاڑی کھڑی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کے علاوہ خلاف ورزی پر گاڑی ضبط کررہے ہیں۔ محکمہ ٹریفک کے سربراہ بریگیڈیئر محمد البسامی نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کے مطابق معذور افراد کے لئے مختص جگہ میں گاڑی کھڑی کرنا سنگین خلاف ورزی ہے۔ تفتیشی مہم کے دوران اب تک 517 افراد کیخلاف کارروائی کی گئی