مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں کمی



مکہ مکرمہ.... مکہ مکرمہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں 31.2 فیصد اور مدینہ منورہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں 23.3 فیصد کمی ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق جدہ ، ریاض، دبئی ، کویت ، بیروت اور قاہرہ کے ہوٹلوں کے کرایوں میں بھی اسی طرح کی کمی دیکھی گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاحت کے اعتبار سے یہ موسم تجارتی اعتبار سے متاثر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے شہروں کے ہوٹلوں کے کرایوں میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔