مملکت:کئی علاقوں میں گردآلود ہوائیں
ریاض۔۔۔۔سعودی عرب کے کئی علاقو ں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سے گردو غبار کی لہر شروع ہوگئی۔ جدہ بھی شامل ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ احتیاطی تدبیر کے طور پر زیادہ وقت گھروں میں ہی گزاریں۔ کھمبوں یا اشتہارات کے بورڈ کے برابر یا نیچے سے گزرنے سے گریز کریں۔