الخلیج ٹورنامنٹ قطر کے بجائے کویت میں



ریاض۔۔۔۔الخلیج کپ 23کے ٹورنامنٹ قطر کے بجائے کویت میں ہونگے۔ اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ اور کویتی پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق الغانم نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران الخلیج کپ ٹورنامنٹ قطر سے کویت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ کویت میں کھیلوں کی بحالی کا جشن منانے کے جذبے سے کیا گیا ہے۔انٹر نیشنل فٹبال آرگنائزیشن نے بدھ کے روز کویت کا دورہ کرکے کویت پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا۔