فلسطینی اتھارٹی کیلئے 40ملین ڈالر


ریاض ... عرب لیگ میں متعین سعودی سفارتی مشن نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے 40ملین ڈالر فلسطینی وزارت خزانہ کے اکاﺅنٹ میں منتقل کردیئے۔ سعودی عرب نے طے کررکھا ہے کہ وہ ماہانہ اخراجات کیلئے فلسطینی قومی ا تھارٹی کو 20ملین ڈالر دے گی۔ مذکورہ رقم فروری اور مارچ کے بجٹ سے متعلق ہے۔