حوثیوں کا دوسرا بڑا رہنما ہلاک


ریاض....یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کے طیاروں نے الحدیدہ صوبہ میں ححوثی باغیوں کی دوسری اہم شخصیت صالح الصماد کو ہلاک کردیا۔ حوثی باغیو ںکے رہنما عبدالملک الحوثی نے المسیرة چینل پر بتایا کہ الصماد اپنے6رفقائے کار کے ہمراہ فضائی حملے میں مارے گئے۔یمن کی آئینی حکومت کے ترجمان راجح بادی نے الشرق الاوسط کو بتایا کہ الصماد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس سے حوثی تحریک کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔