یمن:اماراتی افواج نے دھماکہ خیز مواد لے جانے والا طیارہ روک لیا


ابوظبی: یمن میں اماراتی افواج نے دھماکہ خیز مواد لے جانے والا طیارہ روک لیا۔ اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آج بدھ کو یمن میں اماراتی افواج نے ایرانی ساختہ طیارہ قاصف 1روکا ہے جو بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد لے جارہاتھا۔ امارات کے راڈار میں طیارے کا انکشاف ہوا تو فوری طور پر طیارے پر قابو پالیا گیا۔طیارہ یمن کی دستوری حکومت کی فوج کے زیر کنٹرول علاقہ کے قریب تھا اور مسلح ملیشیا کو دھماکہ خیز مواد پہنچا رہا تھا۔