ایک کلو سونا چوری کرنے والے 4عرب گرفتار
باحہ .... باحہ پولیس نے ایک کلو سونا اور ہزاروں ریال چوری کرنے والے 4رکنی عرب گروہ کو گرفتار کرلیا۔ باحہ پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ 4عرب چوروں نے 34ہزار ریال اور 2لاکھ ریال مالیت کے زیورات چوری کرکے چھپا دیئے تھے۔ پولیس نے برآمد کرکے ضبط کرلئے۔ چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ انہوں نے اقبال جرم کرکے مسروقہ زیورات کی جگہ کی نشاندہی بھی کردی تھی جنہیں برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا۔