بلا اجازت اینٹی بائیوٹک فروخت پر ایک لاکھ ریال جرمانہ
ریاض ....سعودی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک فروخت کرنا ممنوع ہے۔ خلاف ورزی پر قید یا ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ ہوگا۔ وزارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ جو شخص بھی ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اینٹی بائیوٹک فروخت کریگا اسے 6ماہ تک قید یا لائسنس کی منسوخی یا ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جائیگا۔