ٹاٹا کا ہوٹل مکہ مکرمہ میں
نئی دہلی ... ہندوستانی وی سائٹ منی کنٹرول نے اطلاع دی ہے کہ ٹاٹا گروپ مکہ مکرمہ میں تاج ہوٹل قائم کررہا ہے۔ 2023ءمیں افتتاح ہوگا۔ آئی ایچ سی ایل کے ایگزیکٹیو چیئرمین پونٹ چٹوال نے بتایا کہ ام القریٰ کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں آئی ایچ سی ایل کا یہ چوتھا ہوٹل ہوگا۔ یہ مسجد الحرام کے قریب تعمیر ہوگا۔ تجارتی مراکز اور ریٹیل کی دکانوں سے بھی قریب رہیگا۔ جنوری 2023 ءمیں اسکا افتتاح عمل میں آئیگا۔ یہ 340کمروں پر مشتمل ہوگا۔