مسجد قبا کے صحن میں رقص ؟


مدینہ منورہ... وزارت اسلامی امور نے واضح کیا ہے کہ مدینہ منورہ کی مسجد قبا کے قریب رقص کا دعویٰ غلط ہے۔ یہ وضاحت اس وڈیو کلپ کے بعد جاری کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض لوگ مسجد قبا کے قریب تقریب میں غیر شرعی حرکتیں اور رقص کررہے ہیں۔ وزارت اسلامی امو رکے ترجمان ماجد المحمدی نے واضح کیا کہ ایسا کوئی پروگرام مسجد قبا کے بیرونی صحنو ںمیں نہیں ہوا۔ مذکورہ وڈیو کلپ مسجد قبا کیلئے مختص پارکنگ لاٹس کا ہے۔ یہ جگہ وزارت کے دائرہ اختیار سے خارج ہے۔ وڈیو میں ترک شہری اسرا و معراج کے جشن کے طور پر مخصوص قسم کا رقص کررہے تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر طبلہ بھی بجایا اور نظمیں بھی پڑھیں۔