طالبہ نے موبائل کا نیا چارجر تیار کرلیا


طائف .... طائف محکمہ تعلیم کے ماتحت ثانوی اسکول کی ایک طالبہ رھف الزہرانی نے موبائل کا چارجر ایجاد کرلیا۔ رھف نئی کمپنیوں کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آئی ہے۔سعودی طالبہ نے موبائل کے کور کو کہراور مقناطیسی لہروں سے جدا کرنے والا سسٹم پیش کیا ہے۔ اسکی بدولت برقی دائرے کے ذریعے بجلی بنتی ہے اور موبائل چارج ہونے لگتا ہے۔