حدود شمالیہ میں 11دکانیں سربمہر
رفحاء....حدود شمالیہ میونسپلٹی نے گزشتہ2روز کے دوران بلدیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 11دکانیں سربمہر کردیں۔ میونسپلٹی کے ترجمان عبدالعزیز عبدی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارے اہلکاروں نے دکانوں پر چھاپے مارے تھے تفتیش سے خلاف ورزیاں سامنے آنے پر 11دکانوں کو سربمہر کردیا گیا۔ بعض دکاندار بغیر اجازت نامے اور دیگراجازت کے دائرے سے خارج سرگرمیوں میں ملوث تھے۔