عرب اتحاد نے یمن میں 2ایرانی ڈرون مار گرائے
حجہ....یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے قائم عرب اتحاد کی افواج نے حجہ صوبے کے میدی ضلع میں 2ایرانی ڈرون مار گرائے۔ حوثیوں نے ایران کی مدد سے ڈرون کے ذریعے یمن کی سرکاری افواج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ اس سے قبل بھی حوثی اس قسم کی کوشش کرچکے ہیں جسے ناکام بنادیا گیا تھا۔