یمن میں داعش اور القاعدہ کی سرکوبی امریکی مشن
واشنگٹن ...امریکہ کے معاون وزیر خارجہ برائے امور مشرق قریب ڈیوڈ سیٹرویلڈ نے کہا ہے کہ یمن میں امریکہ کا مشن القاعدہ اور داعش تنظیموں کی سرکوبی ایرانی سرگرمیوں کی مزاحمت اور یمنی عوام کے مسائل میں کمی کی کوشش ہے۔امریکی عہدیدار نے سینیٹ میں بین الاقوامی تعلقات کمیٹی کے سامنے اپنی شہادت قلمبند کراتے ہوئے کہاکہ امریکہ کو یقین ہے کہ یمنی بحران کا واحد حل اقوام متحدہ کی زیر نگرانی مذاکرات میں مضمر ہے۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ایران حوثیوں کی مدد اور انہیں ترقی یافتہ بیلسٹک میزائل فراہم کرکے تنازع کی آگ بھڑکا رہا ہے اور انسانی مسائل میں اضافہ کررہا ہے۔