سرکاری خدمات سے معطل افراد کے شناختی کارڈ ؟


ریاض۔۔۔وزارت انصاف اور محکمہ احوال مدنیہ نے واضح کیا ہے کہ جن لوگوں کی سرکاری خدمات معطل کردی گئی ہیں ان کے شناختی کارڈز کی توسیع عدالتی فیصلے کی بنیاد پر ہوگی۔یہ وضاحت نئے قواعد و ضوابط کے اجرا کے بعد کی گئی ۔نئے ضوابط کے بموجب ہر ایسے شخص کو جس کی خدمات معطل کردی گئی ہوں اسے شناختی کارڈ میں توسیع اور قومی شناختی کارڈ کے اجرا کا حق دیا گیا ہے۔