کریم میں ہیکنگ کی تحقیقات انٹرپول کے ذریعے
ریاض .... ایسے وقت میں جبکہ کریم کمپنی نے ہیکنگ سے دوچار ہونے کا اعلان کردیا ہے اور یہ بھی بتا دیا ہے کہ 78ممالک میں 14.5 ملین صارفین کی معلومات ہیک کرلی گئیں۔ کمپنی نے نیا بیان جاری کرکے توجہ دلائی کہ ہیکنگ کا اعلان جان بوجھ کردیر سے کیاگیا ۔ یہ واردات 3ماہ قبل پیش آئی تھی تب سے اب تک انٹرپول اس کی تحقیقات میں لگا ہوا تھا۔ ابھی تک یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ کریم کے صارفین کے کریڈٹ کارڈز کے کوائف ہیک کئے گئے یا نہیں۔