اسپتالوں میں انتظار کی گھڑیاں کم


ریاض.... سعودی عرب کے سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد 43657تک پہنچ گئی۔ وزارت صحت نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کرکے واضح کیا کہ اسپتالوں میں مریضوں کو بستروں کی فراہمی اب بھی ایک چیلنج ہے۔ اب انتظار کا دورانیہ 34سے 77فیصد تک کم ہوگیا ہے۔ آپریشن کیلئے 35فیصد، ایمرجنسی سے 44، ایمرجنسی سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقلی کے لئے 77، او پی ڈی میں 32اور ایمرجنسی سے جنرل وارڈ میں منتقلی کے لئے انتظار کا دورانیہ 61فیصد کم ہوا ہے۔