خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کی فیس 6گنا زیادہ


دمام... ٹریفک سلامتی کی سعودی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحمید المعجل نے بتایا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کی فیس کا اعلان جلد ہوگا۔ 2تا 3ہزار ریال فیس مقرر کردی گئی۔ مردوں کی فیس 450ریال ہے۔ اس طرح خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے کی فیس مردوں کے مقابلے میں 6گنا زیادہ ہوگی۔تعلیم کا دورانیہ کم از کم 10روز ہوگا۔ ٹریفک ہدایات سکھائی جائیں گی۔المعجل نے کہا کہ سعودی خواتین مردوں کے مقابلے میں ٹریفک قوانین کی زیادہ پابند ہونگی۔ تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 600خواتین نے کورس شروع کردیا ہے۔ خواتین بڑے پیمانے پر ڈرائیونگ سیکھنے کیلئے پہنچنے لگیں۔