ڈائیٹنگ کے لیے بہترین مشروب


گاجران سبزیوں میں سے ایک ہے جو وزن میں کمی کے خواہشمند افراد کے لئے سپر فوڈ ثابت ہوسکتی ہے۔کیلوریز کو کم کرنے کے سبب یہ ڈائٹنگ کے لئے ایک بہترین مشروب ہے . ماہرین کے مطابق بغیر چینی گاجر کےجوس کا استعمال موٹاپے سے نجات کے حصول میں مدددیتا ہے۔ گاجر کا جوس پتے میں پائے جانے والے سیال بائل کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے . یہ زائد چربی کو پگھلا کر وزن میں کمی لانے کا سبب بنتا ہے۔ صبح ناشتے میں لیا گیا ایک گلاس گاجر کا جوس دوپہر کے کھانے تک کی بھوک مٹا دیتا ہے ساتھ ہی فائبر زیادہ ہونے کے باعث یہ جوس بے وقت منہ چلانے سے بھی روکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں خوراک کو کنٹرول کرنے اور اضافی وزن سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے .