خادماؤں کو فرار کروانے پر معذرت، کویت میں فلپائنی سفیر


کویت: فلپائن نے کویت میں کام کرنے والی خادماؤں کو فرار کرانے پر معذرت کرلی۔ کویت میں متعین فلپائنی سفیر ریناٹو بیڈرو اوویلا نے پریس کانفرنس کے دوران اپنے ملک کی طرف سے معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت میں 2لاکھ50ہزار فلپائنی کام کرتے ہیں۔ ان کی حسن میزبانی پر ہم کویت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم5ہزار فلپائنی شہریوں کو واپس جانے کی مہلت دینے پر بھی انہوں نے کویت کا شکریہ اد کیا۔ انہوں نے کہا فلپائن کی وزارت خارجہ نے فلپائنی خادماؤں کو کفیلوں کے گھروں سے فرار کروانے پر ہمارے ملک کی وزارت خارجہ نے کویت سے باقاعدہ معذرت کی ہے تاہم کویت میں کام کرنے والی فلپائنی خادماؤں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔