تلنگانہ کے تارکین کیلئے ”تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن “کا قیام


احمد الدین اویسی صدر ، یوسف الدین امجد نائب صدر ،اعجاز احمد خان جنرل سیکریٹری ،اے کے خان سرپرست اعلیٰ اور خواجہ قیوم انور کوآرڈینیٹر نامزد جدہ (امین انصاری ) ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے خلیج میں مقیم تارکین وطن کے مسائل کے حل کیلئے احمد الدین اویسی کی نگرانی میں ”تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن (TGNF) “ کا قیام مدینہ منورہ میں متفقہ طور پر کیا گیا۔ اتفاق رائے کے بعد احمد الدین اویسی کو فیڈریشن کا صدر جبکہ اے کے خان کو سرپرست اعلیٰ نامزد کیا گیا۔ٹی نیوز چینل کے ایڈیٹر و سینیئر صحافی خواجہ قیوم انور فیڈریشن اور حکومت تلنگانہ کے مابین رابطے کا کام انجام دینگے ۔ بعد ازاں صدر تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن نے عہدیداروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے محمد یوسف الدین امجد نائب صدر ،اعجاز احمد خان ، جنرل سیکریٹری ، میر عارف علی جوائنٹ سیکریٹری ، ڈاکٹر محمد اشرف جوائنٹ سیکریٹری (ریاض) محمد عبدالرحمن نائب صدرفائنانس ، جدہ ، مرزا ظہیر بیگ نائب صدر فائنانس دمام ، شہباز فاروقی نائب صدر، ریاض ، سید خواجہ وقار الدین ، خازن ، عثمان بن محفوظ ترجمان اور شمیم کوثر مشیر اعلیٰ نامزد کیا۔دیگر بورڈ ممبران میں حسن بایزید ، سریدھر ا با کوکن ( قطر ) کریم عرفان ( کویت ) محمد عبدالرحمن سلیم ( حیدرآباد )کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔ مختلف تنظیموں کے سربراہان خلیل احمد ، سیادت علی خان ، عبدالقیوم ، خالد حسین مدنی ، فاروق احمد ، محمد عبدالرزاق ، سید جنید ربانی کو ایگزیکیٹیو ممبر بنایا گیا ۔ اوورسیز کوآرڈینیٹرز میں عبدالحی صدیقی ، محمد علی نیر ، امجد حسین زبیر ، محمد شرف الدین انور ، ( ایڈوکیٹ ) محمود بلشرف ، رفعت شاہ اور آئی ٹی و سوشل میڈیا یونٹ میں عظمت ارمانی ، انچارج ، اور سید عزیز کوآرڈینیٹر کے عہدے پر فائز کئے گئے ۔صدر احمد الدین اویسی نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ سے گلف کے این آر آئیز کے مسائل کی بھرپور نمائندگی کیلئے ایک فیڈریشن کا قیام ضروری تھا تاکہ وزیراعلیٰ کی جانب سے این آر آئیزکی فلاح و بہبود کیلئے 100 کروڑ روپئے کے بجٹ کا جو اعلان کیا گیا ہے اس کو مستحقین تک پہنچانے میں کلیدی رول ادا کرے ۔ فیڈریشن کی کوشش ہوگی کہ جو لوگ خلیج خاص کر سعودی عرب سے وطن عزیز جارہے ہیں ان کے بچوں کی تعلیم ، میڈیکل ،گھر اور نوکری یا تجارت جیسے مسائل کے حل کیلئے حکومت تلنگانہ سے بھرپور نمائندگی کرے ۔ صدر نے کہا کہ ہم حیدرآباد دکن میں فیڈریشن کا ایک چیپٹر قائم کرینگے جہاں وطن جانے والے تارکین اپنی معلومات اندراج کروائیں ۔معلومات کی بنیاد پر مستحقین کی حکومت وقت سے مجلس اتحاد المسلمین کے صدراسد الدین اویسی اور قائد مقننہ اکبر الدین اویسی کی رہنمائی میں نمائندگی کی جائے گی ۔ اس موقع پر تلنگانہ گلف این آر آئیز فیڈریشن نے چیف منسٹر تلنگانہ چندر شیکھر راو¿ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے این آر آئیز کیلئے پہلی مرتبہ اتنا بڑا بجٹ منظور کیا ۔ ساتھ ساتھ فیڈریشن نے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و امور این آر آئیز کے وزیر کے ٹی راماراو¿ اور حبیب ملت جناب اکبر الدین اویسی کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے این آر آئیز کے مسائل اور وطن عزیز کو واپس آنے والے پریشان حال عوام کی حالت زار کو حکومت تلنگانہ کے گوش گزار کروایا جس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ نے ایک معقول بجٹ کا ا علان کیا ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد فیڈریشن کو حکومت تلنگانہ میں رجسٹرکروا کر اس تنظیم کو قانونی حیثیت دی جائے گی۔احمد الدین اویسی نے کہا کہ تارکین وطن کی فلاح و بہبود کا کام کرنے کیلئے اراکین کے علاوہ دیگر تارکین وطن بھی آگے آسکتے ہیں ۔ خواہشمند اس سلسلہ میں صدر ، نائب صدر یا جنرل سیکریٹری سے رابطہ کرکے اپنی تجاویز فارم کے ذریعے تحریری طور پر دے سکتے ہیں ۔ تلنگانہ جدہ امین انصاری شیئر: تازہ ترین منگل, اپریل 24, 2018 قطر ی حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائیگا، الجبیر منگل, اپریل 24, 2018 خالد الفیصل سے الخزیم کی الوداعی ملاقات منگل, اپریل 24, 2018 انعامات کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے 11پاکستانی گرفتار منگل, اپریل 24, 2018 نرس کی بہادری نے نولود کو بچا لیا منگل, اپریل 24, 2018 سعودی STC مہنگی ترین برانڈ فائنانس مزيد  زیادہ پڑھی جانے والی خبریں مزید12پیشوں پر غیرملکی کام نہیں کرسکیں گے شہزادی سارہ کی نماز جنازہ جبل نور کی زیارت پر پابندی کیوں؟ کھانے پینے کی 65اشیاءمہنگی