حرمین ٹرین کاتجرباتی سفر شروع


ریاض.... حرمین ریلوے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتے رابغ سے مدینہ منورہ کیلئے تجرباتی طور پر ٹرین چلائی جائیگی۔ اس سلسلے میں حکومتی و نجی اداروں سے وابستہ افراد کو یہ سہولت فراہم ہوگی۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے اس سلسلے میں کنگ عبداللہ اکنامک سٹی سے مدینہ منورہ کیلئے ٹرین چلائی گئی۔ جس میں جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سرکاری و نجی اداروں کے اہلکاروں نے سفر کیا۔