سعودی عرب سے ہندی درآمدات اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے مستثنیٰ
نئی دہلی..... ہندوستانی وزارت تجارت و صنعت نے سعودی عرب سے ہندوستانی درآمدات کو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے استثنیٰ دیدیا۔ پیٹروکیمیکل تیار کرنے والی سعودی کمپنی "کیان"ہندوستان کو مخصوص الکحل فراہم کر رہی ہے۔ مملکت نے کیان کی مصنوعات کو اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کی درخواست کی تھی۔ہندوستانی تحقیقاتی کمیشن نے تمام امو رکا جائزہ لے کر سعودی عرب کے مطالبے کو جائز ٹھہرا دیا۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے امور توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اس مسئلہ سے ذاتی دلچسپی لے رہے تھے۔