اماراتی طیارے کو اڑانے کا کوشاں داعشی گرفتار
ریاض ... ابلاغی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ داعش کی ایک اہم شخصیت کو امارات کا مسافر طیارہ اڑانے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ داعشی نے گزشتہ سال سڈنی سے طیارہ روانہ ہونے پر اسے اڑانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ آسٹریلیا کے قومی ریڈیو اے بی سی نے آسٹریلوی عہدیداروں کے حوالے سے یہ اطلاع دی کہ داعش کے ایک رہنما طارق الخیاط اور اس کے آسٹریلین رشتہ دار احمد مرعی کو اس سال عراق میں گرفتار کیا گیا۔ بروقت اسکی اطلاع جاری نہیں کی گئی تھی۔ خیاط لبنانی شہری ہے۔ اس نے آسٹریلیا میں مقیم اپنے 2بھائیوں خالد اور محمود خیاط کو الاتحاد کا طیارہ دھماکے سے اڑانے کیلئے بم تیار کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ مذکورہ طیارے پر 400اافراد سوار تھے۔ عملہ بھی تھا۔ سازش ناکام بنادی گئی تھی۔