ابہا ریستوران کے سلاد میں کیڑا


ابہا.... ایک سعودی شہری نے ابہا کے ایک ریستوران میں سلاد میں کیڑا دیکھ کر اسکی وڈیو تیار کی اور سوشل میڈیا پر جاری کردی جو وائرل ہوگئی۔ مقامی شہری نے مطالبہ کیا کہ ریستوران کا احتساب کیا جائے۔ صفائی کارکنان کی سرزنش کی جائے۔ عسیر میونسپلٹی کے اہلکاروں نے سوشل میڈیا پر وڈیو کلپ دیکھتے ہی ریستوران پر چھاپہ مارا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صفائی کا معیار اچھا نہیں پایا گیا۔ میونسپلٹی نے ریستوران کے خلاف کارروائی کی بابت اطمینان دلادیا ہے۔