طائف ٹریفک اہلکار پر حملہ آور عادی مجرم


ریاض ...سعودی وزارت داخلہ نے واضح کیاہے کہ 15رمضان 1439ھ کو ٹریفک اہلکار عبداللہ السبیعی پر حملہ آور عادی مجرم پایا گیا۔ السبیعی دھار دار آلے سے لگنے والے زخم کی تاب نہ لاکر چل بسا تھا۔ پولیس نے حملہ آور کو مقابلے کے دوران زخمی ہوجانے پر گرفتار کرلیا تھا۔ نیشنل گارڈز اور سیکیورٹی فورس کے 2اہلکار بھی زخمی ہوگئے تھے۔ دونوں زیر علاج ہیں۔