سعودی بینک نے پیٹرول کیلئے خود کار نظام جاری کردیا


ریاض .... نیشنل کمرشل بینک نے پیٹرول اسٹیشن سے ٹنکی بھرنے کیلئے اے ٹی ایم کارڈ ” مدی“ کی سہولت جاری کردی۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہے۔ اسکی بدولت پیٹرومین کمپنی کے تعاون سے مدی کارڈ کے ذریعے پیٹرول کی قیمت ادا کی جاسکے گی۔صارفین کرنسی نوٹ استعمال کرنے سے بچ سکیں گے۔ نیشنل کمرشل بینک 2017ءکے اختتام تک 50ہزار کے لگ بھگ مشینیں لین دین کے حوالے سے مہیا کرچکا ہے۔