الدایر میں درانداز گرفتار، شراب ضبط
جازان ... مشرقی جازان کی الدایر کمشنری میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک ہفتے کے دوران سیکڑوں درانداز گرفتار کرکے متعلقہ ادارو ںکے حوالے کردیئے جبکہ بیرون ملک تیار شدہ شراب کی 42بوتلوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ایک گاڑی سے 660 قات کی گانٹھیں اور دوسری گاڑی سے 420گانٹھیں اسمگل کی جارہی تھیں پکڑ لی گئیں۔ ضبط شدہ قات کی قیمت ڈھائی لاکھ ریال سے زیادہ تھی۔