عید پر 9گلوکارائیں اپنے فن کا جادو جگائیں گی


جدہ....امسال عید الفطر کے موقع پر سعودی عرب کے اہم شہروں ریاض اور جدہ میں 9گلوکار خواتین اپنے فن کا جادو جگائیں گی۔ بڑی بڑی تقاریب ہونگی۔ روتانا کمپنی بڑے پروگرام ترتیب دیگی۔ محکمہ تفریحات بھی اس سلسلے میں حصہ لے گی۔ مصر کی معروف گلوکارہ شیریں عبدالوہاب 19جون کو کنگ عبداللہ سٹی رابغ اور معروف فنکارہ عسالہ 20جون کو ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں خصوصی پروگرام پیش کرینگی۔ خلیجی فنکارہ نوال 23جون کو کنگ فہد کلچرل سینٹر ریاض میں خواتین کیلئے نغمے پیش کرینگی۔دالیہ مبارک 19جون کو کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے بند ہال میںاپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔ شمہ حمدان ریاض میں دو پروگرام کرینگی۔ لبنانی گلوکارہ یارا جدہ کے ایک ہوٹل میں گانے پیش کرینگی جبکہ ایلیسا اور انغام پہلی بار ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر کے تھیٹر میں گانا گائیں گی۔