شاہ سلمان سے جزائر قمر ، سوڈان اور گبون کے سربراہوں کی ملاقات
مکہ مکرمہ.... خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں جزائر قمر کے سربراہ عثمان غزالی، سوڈانی صدر عمر البشیر ، گبون کے صدرعلی بونگو اودنبا ، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین کیساتھ افطار کیا۔ اس موقع پر شاہی خاندان کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔