ینبع میں ورلڈ فٹبال کپ کیلئے دیو ہیکل اسکرین نصب


ینبع ..... ینبع بلدیہ نے شہر کے تاریخی میدان میں ورلڈ فٹبال کپ کے شائقین کیلئے دیو ہیکل اسکرین نصب کرادیئے۔ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی عید الفطر اور ورلڈ فٹبال کپ دونو ںکا لطف ایک ساتھ اٹھا سکیں گے۔ اس موقع پر معاشرے کے تمام طبقوں کے ذوق اور مزاج سے ہم آہنگ مختلف تفریحی اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہونگے۔